ابنا: ڈپٹی کمشنر محراب شاہ کے مطابق مستونگ میں درینگڑھ کے مقام پر زائرین کی تفتان جانے والی بس کے گزرنے سے قبل فرنٹیئرکور کے اہلکار مشکوک گاڑی کو چیک کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار صوبیدار فرحت اور لائنس نائیک فرمان جا ں بحق ہوگئے جیسے ہی دھماکہ ہوا اس کے کچھ دیر بعد زائرین کی بس پہنچ گئی معجزا نہ طور پر بس میں موجود تمام زائرین محفوظ رہے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہر قسم کی آمد ورفت بند کر دی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
.......
/169